مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے نو منتخب سربراہ خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قومی اتحاد کا قیام تحریک حماس کی اولین ترجیح ہے اور تنظیم کی نئی قیادت آئندہ مرحلے میں اس مقصد کے حصول کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق خلیل الحیہ نے مختلف فلسطینی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطوں کے دوران کہا کہ فلسطینی عوام کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دینا حماس کی قیادت کی بنیادی ترجیح ہے۔
اس موقع پر عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے نائب سیکریٹری جنرل جمیل مزہر، فتح کی ڈیموکریٹک ریفارم موومنٹ کے سربراہ محمد دحلان، فلسطین پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل بسام الصالحی اور تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن جبریل الرجوب نے خلیل الحیہ کو حماس کے سیاسی دفتر کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔
دوسری جانب خلیل الحیہ نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مقصد کے حقیقی وارث فلسطینی عوام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں کی شہادت اور رہنماؤں اور کمانڈروں کی قربانیاں ہمیں خوفزدہ کرسکتی ہیں اور نہ ہمارے عزم کو متزلزل کرسکتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ